دہلی-این سی آر میں آلودگی کے معاملے پر سپریم کورٹ سخت، حکومت کو دی سخت قدم اٹھانے کی ہدایت

,

   

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو آلودگی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ آلودگی کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے دہلی حکومت سے یہ بھی پوچھا ہے کہ آلودگی کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس کے لیے دہلی حکومت کو حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مرکزی، یوپی، ہریانہ اور پنجاب حکومتوں کو بھی حلف نامہ حوالے کرنے کیلئے کہا گیا ہے سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عرضی گزار مرکز کی اسٹیٹس رپورٹ دیکھیں اور اپنی تجاویز دیں۔ یہ معاملہ دیوالی کی تعطیلات کے بعد جلد ہی سماعت کے لیے آئے گا۔ سی جے آئی این وی رمنا، جسٹس سوریا کانت اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کو آلودگی پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔