دہلی این سی آر میں تعمیرات اور انہدام پر امتناعات بدستور جاری

,

   

نئی دہلی۔دہلی این سی آر میں موجودہ فضائی معیارکے پیش نظر کمیشن برائے فضائی معیار انتظامیہ دہلی این سی آر اور اس سے متصل علاقوں میں تعمیراتی اور انہدامی سرگرمیوں (سی اینڈ ڈی) پر امتناعات بدستور برقرار رکھے گئے ہیں۔

ماحولیات‘ جنگلات اور موسمی تبدیلی کی وزرات کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ”مختلف مطالعات میں این سی آر بھر میں فضائی آلودگی میں اہم اشتراک سی اینڈ ڈی سائیڈس کا واضح طور پردیکھائی جانے کے بعد اس بات پر کمیشن کاغور ہے کہ اگلے احکامات تک این سی آر میں کسی بھی قسم کی سی اینڈ ڈی سرگرمیوں کو سوائے کچھ استثنیٰ کے منظور نہیں دی جانی چاہئے“۔

اس میں مزیدکہاگیا ہے کہ ”جب سے موجودہ ہوا کامعیار کی زمرہ بندی میں اس کو ”بہت خراب“ قراردیاگیا ہے‘ تمام سی اینڈ ڈی مقاما ت پر کاروائیوں کی اجازت نہیں دینے کامشورہ دیاگیاہے۔ہوا کے معیار کی بنیاد اور ہوا کے معیار میں نمایاں بہتری کے بعد فیصلے پر دوبارہ نظرثانی کیاجائے گا“۔

مذکورہ سی اے کیوایم نے اس سے قبل بھی نومبر27کو جاری کردہ اپنے احکامات میں ہدایت دی تھی کہ فوری عمل کے ساتھ این سی آر میں تعمیری اور انہدامی سرگرمیوں پر روک لگادیاجائے‘ اس میں ریلوے خدمات /اسٹیشنوں‘ میٹروریل خدمات بشمول اسٹیشنوں‘

ائیر پورٹس او ربین ریاستی بس ٹرمنلس(ائی ایس بی ٹی ایس)‘ قومی سلامتی کے دفاع سے متعلق سرگرمیاں او رپراجکٹس برائے قومی اہمیت‘ اسپتالوں‘ نرسنگ‘ ہومس‘ ہیلتھ کیر سہولتیں‘ لائنرپبلک پراجکٹس جیسے قومی شاہرائیں‘ روڈس‘

فلائی اورس اور عبور پلوں‘ توانائی تبدیلی کرنے والے مراکز‘ پائپ لائنس‘ صفائی اورعوامی ضرورتوں کے پراجکٹس جیسے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹس‘ واٹر پمپنگ وغیرہ اور دیگر سرکاری سرگرمیوں کو مستثنیٰ قراردیاگیاہے۔