دہلی-این سی آر میں ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں

   

نئی دہلی: دہلی اور قومی دارالحکومت خطہ میں جمعہ کو ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 342 پر انتہائی خراب زمرے میں رہا۔ اس سے قبل جمعرات کو بھی اے کیو آئی340 ہونے کے ساتھ انتہائی خراب زمرے میں رہا۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے آج صبح ایک بلیٹن میں کہا کہ دہلی-این سی آر میں ہوا کے معیار میں معمولی بہتری کے باوجود یہ آج بھی انتہائی خراب زمرے میں ہے ۔ یہ 18 اور 19 دسمبر کوبھی خراب زمرے میں رہ سکتا ہے ۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (ایس اے ایف اے آر) کے مطابق آج صبح 10 بجے پی ایم 2.5 اورپی ایم 10 بالترتیب خراب اور بے حدخراب زمرے میں درج کیا گیا۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دہلی کے ملحقہ علاقوں میںبھی اے کیو آئی خراب سے انتہائی خراب زمرے میں درج کیا گیا ہے۔ فرید آباد میںایئر کوالٹی انڈیکس 302، غازی آباد میں 334، گروگرام میں 287 اور نوئیڈا سیکٹر 62 میں 331 ریکارڈ کیا گیا۔