دہلی بن گئی آلودگی کی راجدھانی، اسکول بند

   

دہلی: این سی آر میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کو دہلی کے کئی علاقوں میں اے کیو آ ئی400 کو پار کر گیا ہے۔ دہلی میں گریپ تھری لاگو کیا گیا ہے۔ گریپ-3 پابندیوں کے نفاذ کے بعد دہلی میں تجارتی گاڑیوں اور ٹرکوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے ٹوئیٹ کیا کہ آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کی روشنی میں دہلی کے تمام سرکاری اور نجی پرائمری اسکول اگلے 2 دن کیلئے بند رہیں گے۔ جی آر اے پی -3 اصولوں کے نفاذ کے ساتھ ہی تمام غیر ضروری تعمیرات اور مسماری کے کاموں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی میں بی ایس-تھری پٹرول اور بی ایس -فور ڈیزل گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ اس سلسلے میں ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے احکامات جاری کیے جائیں گے۔دہلی میں جی آر پی-3 نظام کے نفاذ کے بعد، بی ایس -3 پٹرول گاڑیوں اور بی ایس -4 ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔