نئی دہلی: دہلی حکومت کے خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے کے ایک افسر اور اس کی بیوی کو ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پرآبرو ریزی کرنے اور اسقاط حمل کیلئے مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کئے جانے کے ایک دن بعد،ملزم افسر کو منگل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت نے حالانکہ ان کی اہلیہ کو عدالتی حراست میں بھیج دیاہے ۔ پولیس کے مطابق افسر کی اہلیہ کو پیر کو عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے پہلے کہا تھا کہ نابالغ لڑکی کی شکایت کی بنیاد پر براڑی پولیس تھانے میں 13 اگست کو ملزم کے خلاف پاکسوسمیت متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
جو دہلی حکومت کے محکمہ خواتین اور بچوں کی ترقی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہا ہے ۔