دہلی سردی کا 5 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، راجستھان میں برفباری!

   

نئی دہلی: شمالی ہندوستان میں شدید سردی نے تباہی مچا رکھی ہے اور دہلی میں درج حرارت میں ریکارڈ کمی درج کی گئی ہے۔ جمعہ کو دارالحکومت میں موسم کا سرد ترین دن رہا، برفیلی ہواؤں کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ برفیلی ہواؤں کے ساتھ دہلی-این سی آر میں بھی شدید دھند چھائی رہی۔وہیں، راجستھان کے سیکر میں سیزن میں پہلی بار درجہ حرارت صفر سے نیچے چلا گیا۔ یہاں درجہ حرارت -0.5 ڈگری سیلسس ریکارڈ کیا گیا۔ ہریانہ میں بھی شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں نارنول میں درجہ حرارت 2.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی، پنجاب، یوپی، ہریانہ سمیت پورے شمالی ہندوستان میں لوگوں کو سردی کی لہر کی وجہ سے کانپنے پر مجبور کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں پارہ 3.9 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔یہ گزشتہ 5 سالوں میں سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ سردی کے ساتھ ساتھ دہلی این سی آر میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر تک پہنچ گئی۔ انڈین ریلوے کے مطابق دہلی آنے والی تقریباً 23 ٹرینیں 1 سے 6 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچیں۔ تاہم محکمہ موسمیات نے جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔