نئی دہلی : 2020ء میں پیش آئے دہلی فسادات میں مبینہ سازش سے متعلق کیس میں آج یہاں ایک عدالت نے سابق کانگریس کونسلر عشرت جہاں کو ضمانت عطا کردی ہے ۔ عشرت کو ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے ضمانت کی منظوری دی ۔ امیتابھ راوت نے اس عرضی پر اپنا فیصلہ گذشتہ ماہ دلائل کی سماعت کے بعد محفوظ کردیا تھا ۔ عشرت کو دہلی پولیس اسپیشل سیل نے 26فبروری 2020ء گرفتار کیا تھا ۔ عشرت پریو اے پی اے ، آرمس ایکٹس اور دیگر قانون کے تحت الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔ گذشتہ سماعت کے دوران ایڈوکیٹ پردیپ تیوتیا نے عشرت کی نمائندگی کی اور حکومت کی طرف سے اسپیشل پبلک پراسکیوٹر امیت پرساد حاضر ہوئے تھے ۔