نئی دہلی: اومی کرون ویری ینٹ ہندوستان میں کرونا کی تیسری لہر کی وجہ ہے۔ دہلی میں اومی کرون کے کمیونٹی ٹرانسمیشن کے ثبوت ملے ہیں۔ یہ بات ایک مبینہ تحقیق میں سامنے آئی ہے۔اس تحقیق میں ان تمام افراد کا ڈیٹا شامل کیا گیا تھا،جو اومی کرون سے متاثر تھے۔ تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ دہلی میں بریک تھرو انفیکشن کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ اسپتال میں داخل ہونے کی شرح کم ہوئی اور زیادہ تر متاثرہ افراد میں علامات کم تھیں۔اس تحقیق میں شامل محققین کا خیال ہے کہ اومی کرون نے انفیکشن کے کیسز میں ڈیلٹا ویرینٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس کی بنیادی وجہ کمیونٹی ٹرانسمیشن ہے۔ یہ ملک میں کی گئی پہلی تحقیق ہے۔تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ 60.9% مریضوں کا کوئی بین الاقوامی سفری ریکارڈ نہیں تھا، اس لیے انفیکشن یقینی طور پر مقامی تھا۔ اس قسم کی کمیونٹی ٹرانسمیشن وبائی امراض پر قابو پانے میں چیلنجوں کا باعث بن سکتی ہے۔