دہلی میں زلزلے کے جھٹکے،کوئی نقصان نہیں

   

نئی دہلی: دہلی-این سی آر، پنجاب سمیت چنڈی گڑھ اور جموں و کشمیر میں جمعرات کے روز زلزلے سے زمین ایک بار پھر لرز اٹھی۔ زلزلے کے یہ جھٹکے کافی دیر تک محسوس کیے گئے۔ زلزلہ آتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ زلزلے کا مرکز فیض آباد، افغانستان تھا اور ہندوکش کے علاقے میں ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.2 تھی۔جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے پیر پنچال علاقے کے جنوب میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے یہ جھٹکے نہ صرف ہندوستان بلکہ پڑوسی ملک پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ یہاں سے بھی کچھ ایسی ہی تصاویر سامنے آئی ہیں، جن میں لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر بھاگتے ہوئے نظر آئے۔