نئی دہلی۔ قومی راجدھانی دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں کو ہفتہ کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سردی کی لہر جاری رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راجدھانی اور این سی آر میں اگلے چار دنوں تک گھنی سے درمیانی دھند چھائی رہ سکتی ہے ۔ دہلی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے ایک درجے کم ہے۔
اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے ۔