دہلی میں شدید بارش کی تباہی‘ متعدد علاقوں میں سڑکیں جھیل میں تبدیل

,

   

مذکورہ انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (ائی ایم ڈی) نے پیش قیاسی کی ہے کہ جمعرات تک ہلکی سے تیز بارش کا امکان ہے‘ جس سے موجودہ درجہ حررات متاثرہونے کا امکان ہے۔


نئی دہلی۔قومی درالحکومت کے مکینوں چہارشنبہ کے روز بھاری بارش سے جاگے جس سے شہر کے کئی حصوں میں پانی جمع ہوگیا۔ائی ٹی روڈ پر بارش کاپانی جمع ہونے کی وجہہ سے مصروف ترین اوقات میں ٹریفک کی حمل ونقل پراثر پڑا ہے۔

مذکورہ مذکورہ انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (ائی ایم ڈی) نے پیش قیاسی کی ہے کہ جمعرات تک ہلکی سے تیز بارش کا امکان ہے‘ جس سے موجودہ درجہ حررات متاثرہونے کا امکان ہے۔

درایں اثناء دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت چہارشنبہ کے روز23.8ڈگری سلسیس تک پہنچ گیا‘ ائی ایم ڈی کے بموجب موسمی اوسط سے تین درجہ نیچے ہے۔

موسمیات کے ماہر قومی درالحکومت میں دن کے دوران عام طور پر آبر الود آسمان کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے او ر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری سلسیس کے آس پاس رہنے کی توقع ہے۔مزیدبرآں‘ بدھ کی صبح 8:30بجے نسبتاًنمی کا تناسب 100فیصد ریکارڈکیاگیا ہے۔