دہلی میں شدید گرمی کا قہرجاری

   

نئی دہلی : قومی دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شدید گرمی اور لو کا قہر جاری ہے اور انتہائی خشک موسم کے درمیان زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کے آثار ہیں۔محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بتایا کہ یہاں نمی کا تناسب صبح 8.30 بجے 28 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ’تیز ہواؤں کے باوجود لو برقرار رہے گی، اتوار کو یہاں کے لوگوں کو گرمی سے کچھ راحت مل سکتی ہے لیکن پیر سے درجہ حرارت پھر سے چڑھ جائے گا۔یہاں کم از کم درجہ حرارت 25.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے دو ڈگری سیلسیس زیادہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے آخری دو روز یہاں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس رہے گا۔ تاہم، آج دوپہر تقریبا 12 بجے ہوا میں نمی کا تناسب 13 فیصد تک پہنچ گیا۔قومی راجدھانی میں 5 اور 6 مئی کو درجہ حرارت میں معمولی کمی آئے گی، لیکن 8 مئی تک دوبارہ 43 ڈگری تک بڑھ جائے گا۔ جمعرات کو قومی دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی میں گزشتہ 52 برسوں میں دوسرا گرم ترین اپریل رہا ہے ۔