دہلی میں عام آدمی سرکار کی طرف سے چکن گنیا اور ڈینگو جیسی وبا سے بچنے کی چلائے جائے گی مہم

,

   

ڈینگو اور چکن گنیا تباہ کن بیماریاں ہیں، جب وہ کسی شہر پر چاہ جاتی ہے شہر شہر موت کے آغوش میں آتے ہیں، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے دہلی کی عام آدمی حکومت نے تباہ کن بیماریوں سے لوگوں کو بچنے کیلئے ریاستی طور پر مہم چلائے گی اور یہ بتایا جائے گا کہ کن کن چیزوں سے عوام کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بدھ کے روز دہلی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت ڈینگو اور چکن گنیا کے حوالے سے مکمل تیار ہے۔ حکومت نے اپنی مدت کار کے دوران سب سے زیادہ زور تعلیم اور صحت پر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے سہولتیں بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ حکومت نے صحت کے بجٹ کو بڑھا کر دوگنا کر دیا ہے۔ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں صحت کے شعبے میں بہت اچھی پیش رفت ہوئی ہے اور اسکو نئی سہولیات سے اراستہ کیا گیا ہے۔

کیجریوال نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے ان 100 ممالک میں شامل ہے جہاں ڈینگو اور چکن گنیا کی وبا زیادہ رہی ہے اور ان دونوں بیماریوں کو روکنے کے لیے کام کیا جانا بے حد ضروری ہے۔ دہلی حکومت اس پر پوری توجہ دے رہی ہے۔ بارش کے موسم کے بعد ڈینگو اور چکن گُنیا کی وبا شدت اختیار کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے گذشتہ تین برسوں کے دوران دونوں بخاروں کی وبا میں 80 فی صد تک کی کمی آئی ہے۔ حکومت نے ڈینگو بیداری کے مراکز قائم کئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ڈینگو اور چکن گُنیا کی وبا کو مزید کمزور کرنے کے لیے مستحکم اقدامات کیے جائیں۔ حکومت یکم ستمبر سے دونوں بخاروں کے تئیں عوام میں بیداری اور روک تھام کے طریقوں سے آگاہ کرنے کے لیے مہم شروع کر رہی ہے۔ یہ مہم دس ہفتے تک چلے گی۔ مہم کے تحت ہر اتوار کو عوام کے ساتھ وہ، وزیر اور اراکین اسمبلی اپنی رہائش گاہ سے 10 منٹ ڈینگو اور چکن گُنیا کے سلسلے میں مہم چلائیں گے۔