نئی دہلی : دو افراد کو ایک شخص پر مبینہ فائرنگ کرنے کی پاداش میں منگل کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ شمال مشرقی دہلی کے شاہین باغ علاقہ میں کرایہ کی عدم ادائیگی کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا جو اس حد تک بڑھ گیا کہ ایک فریق کی طرف سے فائرنگ کی گئی ۔ یہ واقعہ اتوار کا ہے۔ مکاندار فیضان علی اور اس کے کرایہ دار محسن کے درمیان کرایہ کی عدم ادائیگی پر تکرار ہوئی ۔ فیضان کے دو بیٹوں شادیاب اور فیض یاب اور ان کے دوستوں نیز محسن کے چار دوستوں اور ایک بھائی اس جھگڑے میں ملوث ہوئے۔