ملک کے دارالحکومت دہلی میں اسکول کھلنے کا امکان نہیں ہے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی میں اسکول کھولنے کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر یہ بات کہی ان سے پوچھا گیا کہ جس طرح پڑوسی ریاست میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیا آپ لوگ بھی اسکول کھولنے کا سوچ رہے ہیں اس کے جواب میں چیف منسٹر کیجریوال نے کہا نہیں نہیں ابھی نہیں وہ لوگ جو بین الاقوامی رجحان دیکھ رہے ہیں کہ تیسری لہر آئے گی جب تک ہم ویکسینیشن مکمل نہیں ہوجاتا ہم بچوں کے ساتھ خطرہ مول نہیں لیں گے۔