دہلی میں ماسک پہنے بغیر گھر سے نکلنا جرم

,

   

جرمانہ کے علاوہ جیل کی سزا ہوگی
نئی دہلی ۔ 9اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی میں ماسک پہنے بغیر گھر سے باہر نکلنے والوں کو 6ماہ تک جیل کی سزا ہوگی ۔ چیف سکریٹری وجئے دیو کی جانب سے جاری کردہ احکام میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کیلئے حکومت نے سخت اقدامات کئے ہیں ۔ عوام کی جانب سے خلاف ورزی پر 200 اور 1000کے درمیان عائد کئے جائیں گے ۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو سیکشن 188 کے تحت سخت سزا دی جائے گی ۔ کوئی بھی شخص یا عہدیدار کسی اجلاس میںشرکت کررہا ہو اور اس نے ماسک نہیں پہنا ہو تو اس پر کارروائی کی جائے گی ۔ دہلی میں تمام کیمسٹ دکانوں پر معیاری ماسک دستیاب ہیں ۔