دہلی میں مذہبی مقامات کے قریب گوشت فروخت کرنے پر پابندی

   

نئی دہلی:دہلی میں مذہبی مقامات کے قریب گوشت فروخت کرنے پر پابندی ہے ۔ مندروں ، مساجد ، گردواروں اور شمشان کے قریب 150 میٹر کے اندر گوشت کی دکانیں نہیں کھلیں گی ۔دہلی میونسپل کارپوریشن ہاؤس نے منگل کو گوشت کی دکان کے لائسنس کی پالیسی سمیت 54 تجاویز کو منظوری دی ۔ نئی پالیسی کے تحت کسی بھی مذہبی مقام اور گوشت کی دکان کے درمیان کم از کم 150 میٹر کا فاصلہ ہوگا ۔ مسجد کمیٹی یا امام سے عدم اعتراض کا سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کے بعد گوشت مسجد کے قریب فروخت کیا جاسکتا ہے ۔تاہم مسجد کے 150 میٹر کے اندر سور کا گوشت فروخت کرنے پر سخت پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ نئی میٹ شاپ لائسنس پالیسی محکمہ ویٹرنری سروسیس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نافذ العمل ہوگی۔