دہلی میں گرمی سے کوئی راحت نہیں، کل سے درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

   

نئی دہلی : ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ دہلی-این سی آر میں رہنے والے لوگوں کے لئے چلچلاتی گرمی سے ابھی راحت کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ محکمہ نے اندازہ لگایا ہے کہ 3 اپریل سے یہاں درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو جائے گا، جو بدھ 6 اپریل کو 42 ڈگری سیلسیس تک پہنچ جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو آسمان صاف رہنے کا امکان ہے اور اس دوران 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سیلسیس کے قریب ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے چھ ڈگری زیادہ ہے ۔ اس دوران کم از کم درجہ حرارت بھی 20.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ معمول سے دو ڈگری زیادہ ہے ۔