دہلی میں ہلکی بارش کا امکان

   

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں منگل کو ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 24.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا جو اس موسم کے لیے عام ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ نے کہا کہ آسمان عام طور پر ابر آلود رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔
پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ایک درجے کم ہے ۔