دہلی میں ہوا کے معیار میں بہتری

   

نئی دہلی: دہلی میں گزشتہ ہفتہ سے مسلسل خراب زمرے میں چل رہے ایئر کوالٹی انڈیکس میں منگل کو معمولی سے بہتری آئی اور اسے 266 درج کیا گیا ہے ۔ ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ نے یہ اطلاع دی ہے ۔ ایجنسی نے کہا کہ شمال مغربی سمت سے چلنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے ہوا میں موجود آلودگی منتشر ہور رہی ہے اور اس کی وجہ سے اگلے دو دنوں میں ہوا کا معیار بہتر ہونے کا امکان ہے۔ تیز ہوا کی رفتار چہارشنبہ تک جاری رہنے کا امکان ہے اور اس کا ہوا کے معیار پر اثر پڑے گا۔ سفر نے بتایا ہیکہ دہلی کے آس پاس کے علاقوں میں جلنے والی پرالی کی تعداد کم ہو کر 909 ہو گئی ہے اور منگل کو پی ایم 2.5 میں اس کا حصہ 6 فیصد تھا۔ سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کے اے آئی کیوکے درج کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق دہلی کے آس پاس کے علاقوں میں ہوا کا معیار درمیانے درجے میں رہا۔
فرید آباد میں 175، غازی آباد میں 196، گروگرام میں 298 اور نوئیڈا میں 288 ہوا کا معیار ماپا گیا۔