دہلی میں 10ویں اور 12ویں کلاسس کی کشادگی

,

   


کورونا کے قواعد کی پابندی کیساتھ بچوں کو اسکول میں داخل ہونے کی اجازت

نئی دہلی:ملک بھر میں کورونا ویکسین مہم کے آغاز کے ساتھ ہی دہلی میں آج سے دسویں اور بارہویں کلاس کے اسکولس کی کشادگی عمل میں آگئی۔ اسکول کھولنے سے پہلے دہلی حکومت نے کئی ہدایات جاری کی ہیں۔ ریاستی حکومت کے حکم کے مطابق ، دسویں اور بارہویں جماعت کے عملی ، منصوبوں اور پری بورڈ / بورڈ امتحانات کے لئے اسکولوں کی تیاری کو لیکر اسکولوں کو کھولنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ 304 دن بعد طلبا کو اپنے اسکول میں انٹری ملی ہے جو اس دوران گھروں سے آن لائن تعلیم حاصل کررہے تھے ۔ ایسے میں طلبا کو اسکول کے بدلے ماحول کے ساتھ نئے قوانین کو بھی عمل میں لانا ہوگا جس کے تحت فی الحال طلبا آپس میں ہاتھ نہیں ملا سکیں گے۔. صرف 10 ویں کلاس کے بچوں کو والدین کی مرضی ، اجازت کے بعد اسکول آنے کی اجازت ہوگی۔ اسکول آنے والے طلبا کے والدین کو تحریری اجازت نامہ دینا لازمی ہے جو طلبا والدین کی رضامندی والے خط کے بغیر اسکول آئیں گے انہیں اسکول میں داخلہ نہیں ملے گا۔ایس او پی میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اسٹرکشن زون کے باہر کے اسکولوں کو صرف درج سرگرمیوں کے تحت ہی اجازت دی جائے گی۔ کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے طلباء ، اساتذہ اور ملازمین کو اسکول نہیں آنے دیا جائے گا۔ ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ اسکول کے انٹری گیٹ ، ایکزٹ گیٹ پر بھیڑ سے بچنے کے لئے اسکول کا وقت کم از کم 15 منٹ کے وقفے کے ساتھ رکھنا ہوگا۔ اسکولوں کو صرف کلاسز کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی اسمبلی ، پروگرام، غیر نصابی یا جسمانی سرگرمی کی اجازت نہیں ہے۔ہنگامی صورتحال میں اسکول کے سربراہان اسکول میں کورنٹائن کمرے کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔ تمام اسکول ممبران کو لازمی طور پر اسکول کے احاطے میں ماسک پہننا ہوگا۔ اسکول دوبارہ کھلنے کے بعد بھی آن لائن کلاسز جاری رہیں گی کیونکہ گھر پر رہنے والے آن لائن کلاس اٹینڈ کریں پائیں گے۔