دہلی پولیس میں تقررات ملک گیر سطح سے درخواستیوں کی طلبی

   

حیدرآباد /25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) دہلی پولیس کی جانب سے ملک گیر سطح کے مرد و خواتین کیلئے 649 ہیڈ کانسٹیبل کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ سائنس اور میاتھس سبجکٹس سے انٹرمیڈیٹ کامیاب / متعلقہ مضافمین میں نیشنل ٹریڈ سرٹیفکیٹ ( این ٹی سی ) ٹائپنگ کمپویر نالجڈ رکھنے والے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ امیدوار کا انتخاب تحریری امتحان کے ذریعہ ہوگا ۔ خواہشمند بے روزگار اہل امیدوار اپنی درخواستیں آن لائین میں 28 ڈسمبر 2019 تا 27 جنوری 2020 تک داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹhttp://delhipolice.nic.in/ ملاحظہ کریں ۔