نئی دہلی ، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کی ایک 43 سالہ خاتون جو ہندوستانی روایات کے مطابق شادی کرنے انڈیا آئی تھی، پہاڑ گنج کی ایک ہوٹل میں ہفتہ کی صبح مردہ پائی گئی۔ پولیس کے مطابق اُس کا نام پولی این بتایا گیا۔ وہ 69 سالہ جان فرگوسن سے شادی کرنے آئی تھی۔