دہلی کے ہائی سکیورٹی علاقے میں ہندو سینا نے بابر روڈ کے بورڈ پر سیاہی لگائی

,

   

ہندوسینا کا مطالبہ ہے کہ بابر روڈ کے نام کو ”عظیم ہندوستانی شخصیتوں“ کے نام سے موسو م کرے

نئی دہلی۔دائیں بازو کے ہند و گروپ سینا کے ممبرس کے مرکزی دہلی کے ہائی سکیورٹی علاقے کے بابر روڈ کے سائن بورڈ پر سیاہی لگادی‘ ان کا کہنا ہے کہ روڈ کا تبدیل کردیاجانا چاہئے۔

دہلی کے قلب میں مشہور کناٹ پیلس سے قریب بابر روڈ کو ہندوستان میں مغل دور حکمرانی کے پہلے بادشاہ کے نام سے موسوم ہے۔ہندوسینا کا مطالبہ ہے کہ بابر روڈ کے نام کو ”عظیم ہندوستانی شخصیتوں“ کے نام سے موسو م کرے۔

نیوز ایجنسی پی ٹی ائی کی خبر کے مطابق ہندو سینا کے صدر وشنو گپتا نے کہاکہ ”ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سڑک کا نام تبدیل کریں جو بیرونی حملہ آور کے نام پر ہیں جس کو تبدیل کرکے ہندوستان کی عظیم شخصیتوں کے نام پر موسوم کریں۔

لہذا ہم نے نئی دہلی میونسپل کونسل کی جانب سے لگائے گئے بورڈ پر کو سیاہ کردیاہے“۔اس طرح کے اقدام پر انتظامیہ کی جانب سے کیاکاروائی کی جائے گی اس کے متعلق اب تک کوئی وضاحت نہیں ہوئی۔

این ایم ڈی سی کے عہدیدار جو مذکورہ روڈ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ہے وہ فوری طور پر تبصرے کے لئے کوئی دستیاب نہیں تھا۔

پچھلے سال دہلی کے اکبر روڈ کافی مصروف ترین تین لائن کی راجدھانی کی سڑکوں میں سے ایک ہے‘ کو مختصر وقفہ میں ”نام تبدیل“ کرتے ہوئے راتوں رات ”مہارانا پرتاب روڈ“ لکھ دیاجارہا ہے۔

پولیس کی نگرانیمی گلابی اور پیلے پوسٹر باظاہر توڑ پھوڑ کرنے والوں کی جانب سے جو لگائے گئے تھے اس کو نکال دیاگیا۔

مذکورہ مشہور سڑک جس کو بابر کے بیٹے مغل بادشاہ اکبر کے نام سے موسوم کیاگیاہے کہ کئی اہم سیاسی قائدین کا گھر بھی ماناجاتاہے جس میں کانگریس پارٹی کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے۔

سال2015میں اکبر کے پڑ پوترے اورنگ زیب نام سے موسوم سڑک کا نام بھی تبدیل کردیا گیا۔

اورنگ زیب روز کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے نام سے تبدیل کردیاگیا۔ پچھلے سال وزیراعظم کی سڑک ریس کورسروڈ کو لوک کلیاں مارگ سے تبدیل کردیاہے