دہلی : گیسٹ ٹیچرس کی تقرری کی انکوائری

   

نئی دہلی: دہلی میں ایکسائز پالیسی گھوٹالہ اور وقف بورڈ میں گھوٹالے کے بعد اب اروند کجریوال حکومت پر سرکاری اسکولوں میں گیسٹ ٹیچرس کی تقرری میں دھاندلی کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ جمعرات کو لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) وی کے سکسینہ نے معاملے کی اندرونی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ایل جی سیکریٹریٹ نے تحقیقات کے لیے چیف سیکریٹری کو خط لکھا ہے۔ اس میں جعلی گیسٹ اساتذہ کے نام پر تنخواہوں میں غبن کے معاملے کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔