نئی دہلی :کانجھوالا ہٹ اینڈ رن کیس میں اب نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ جانچ میں پولس کو پتہ چلا ہے کہ متاثرہ لڑکی اپنے دوست کے ساتھ اسکوٹی پر سوار تھی۔ تصادم کے بعد متوفی گاڑی میں پھنس گیا اور اسے 12 کلومیٹر تک گھسیٹا گیا۔ پہلے 4 کلومیٹر گھسیٹنے کا معاملہ سامنے آرہا تھا۔ اسکوٹی میں سوار دوسری لڑکی حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگئی۔ اسے بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس آج ان کا بیان ریکارڈ کرے گی۔پولیس نے یہ انکشاف روہنی علاقہ میں ایک ہوٹل کے سامنے لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کیا۔ اس میں متوفی اپنے دوست کے ساتھ بات چیت کرتی نظر آرہی ہے۔ اس کے بعد وہ دونوں اسکوٹی پر چلے جاتے ہیں۔ اس دوران اس ہوٹل کے ملازم نے بتایا کہ اس کی سہیلی متاثرہ کے ساتھ گئی تھی۔دونوں نے کاغذات دے کر کمرہ بک کروایا تھا۔ کچھ لڑکے بھی آئے، انہوں نے الگ کمرہ بک کروا لیا۔ اس کے بعد وہ لڑکیوں کے کمرے میں گئی اور تقریباً 5 منٹ تک وہاں رہی۔ہوٹل کے عملے نے بتایا کہ کمرے سے لڑائی کی آوازیں آرہی تھیں اور وہ ایک دوسرے کو گالی دے رہے تھے۔ہمارے منیجر نے سب کو کہا کہ جھگڑا نہ کریں۔ اس کے بعد دونوں لڑکیاں لڑائی جھگڑا کرتی چلی گئیں۔ وہ ہوٹل کے باہر کافی دیر تک لڑتی رہی جو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگئی۔ یہ فوٹیج کل شام پولیس کو دی گئی۔
اس کے بعد دونوں لڑکیاں لڑائی جھگڑا کرتی چلی گئیں۔ وہ ہوٹل کے باہر کافی دیر تک لڑتی رہی جو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگئی۔ یہ فوٹیج کل شام پولیس کو دی گئی۔