دہلی ۔ لکھنو تیجس ایکسپریس ٹرین کا 4 اکٹوبر کو آغاز

,

   

لکھنو ۔ 16 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی پہلی پرائیویٹ ٹرین دہلی ۔ لکھنو تیجس ایکسپریس کو چیف منسٹر اُترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ 4 اکٹوبر کو لکھنو سے جھنڈی دکھائیں گے۔ یہ انڈین ریلوے کی ایسی پہلی ٹرین ہوگی جسے پوری طرح انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن کے زیرانتظام چلایا جائے گا ۔ اس ٹرین سے سفر کرنے والے مسافرین کو 25 لاکھ روپئے کا فری انشورنس کارپوریشن کی طرف سے فراہم کیا جائے گا ۔