دیسی پستول اور کارتوس کے ساتھ ایک شخص گرفتار

   

پونے : مہاراشٹر کے پونے میں دتاواڑی پولیس نے ایک مجرم کو دیسی ساختہ پستول اور کارتوس کے ساتھ گرفتار کیا ہے ۔دتاواڑی پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر ابھے مہاجن نے بتایا کہ گرفتار ملزم ایک مجرم ہے اور اس کے خلاف پولیس اسٹیشن میں عصمت دری، نقب زنی اور غیر قانونی ہتھیار رکھنے جیسے سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔مقامی عدالت نے اسے دو دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے ۔پولیس نے قصبہ اسمبلی حلقہ میں 26 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے ، امن و قانون اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لئے علاقوں میں گشت کے دوران اطلاع ملنے پر جنتا وساہت کے رہنے والے گنیش نند کمار مہامونی کو گرفتار کیا۔پولیس نے اس کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول، دو کارتوس اور چالیس ہزار روپے کا ایک آتشیں اسلحہ برآمد کیا۔پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔