ایک شخص زخمی ۔ چھتری ناکہ میں واقعہ
حیدرآباد ۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) چھتری ناکہ میں کل رات دیر گئے پٹاخوں کے دھماکوں کے نتیجہ میں دو غیر مقامی لیبر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 31 سالہ بی مہاتو، 26 سالہ جگن ناتھ ملک جو پیشہ سے مورتی ساز ہیں اور ان کا تعلق مغربی بنگال سے ہے، دیپاولی کے موقع پر وہ اپنے ساتھی وریندر کمار جس کا تعلق اترپردیش سے ہے کندیکل گیٹ چھتری ناکہ علاقہ میں مورتیوں کے کارخانے میں بھاری مقدار میں پٹاخے جمع کئے اور گڑھا کھود کر اس میں محفوظ کردیا تاکہ دھماکہ کیا جائے۔ مہاتو گڑھے میں دفن پٹاخوں کو جلانے کی کوشش کررہا تھا کہ اس میں اچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں مہاتو اور اس کا ساتھی جگناتھ برسر موقع ہلاک ہوگیا اور ان کے چہرے ناقابل شناخت ہوگئے، جبکہ وریندر کمار بھی شدید زخمی ہوگیا۔ اس حادثہ کے بعد وہاں پر موجود ایک اور مزدور سومک سنیال نے اس کی اطلاع اکل مکیم جو موتیوں کے کارخانہ کا مالک ہے کو دی۔ اطلاع ملنے پر اے سی پی فلک نما محمد عبدالماجد وہاں پہنچ گئے اور کلیوز ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا۔ انسپکٹر چھتری ناکہ سید عبدالقادر جیلانی نے بتایا کہ لیبرس نے دیپاولی کے موقع پر گڑھا کھود کر پٹاخے بند کرنے کے بعد دھماکہ کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور زخمی لیبر ویریندر کمار کو بھی اسی دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔ کلوز ٹیم کی جانب سے موقع واردات پر جمع کئے گئے شواہد کی بنیاد پر تحقیقات جاری ہیں۔ ب