دیو بند کے عالم مفتی سعید احمد پالن پوری کا سانحہ ارتحال

,

   

دیو بند۔ ہندوستان کی معروف دینی درس گاہ دارلعلوم دیو بند کے شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی سعید احمد نے منگل (مئی 19)کے روز داعی اجل کو لبیک کہا ہے

https://www.youtube.com/watch?v=sdE2kmuEosE&feature=emb_title

ضلع باناسکانٹہ کے وڈگام‘ میں کالیدا گاؤں کے اندر1942میں مفتی سعید احمد پالن پوری کا جنم ہوا تھا۔

ویکی پیڈیا کے مطابق سب سے پہلے انہوں نے مظاہرالعلوم سہارنپور میں داخلہ اور بعد میں وے درالعلوم دیو بند درس نظامی تعلیمات میں گریجویشن کے لئے داخلہ لیاہے۔

مفتی سعید احمد نے رانڈیر میں جامعہ اشرفیہ میں 1965میں درس و تدریس کی ذمہ داری سنبھالی اور د س سالوں تک یہاں پرتعلیم دی۔

بعدازاں وہ شیخ الحدیث اور درالعلوم دیو بند کے پرنسپل مقرر ہوئے۔ پچاس سالوں تک انہوں نے درالعلوم دیو بند میں خدمات انجام دئے۔

آزادی کے 64ویں جشن کے موقع پرمفتی سعید کو پرتبھا پاٹیل کے ہاتھ سے صدارتی توصیف نامہ سے نوازا گیاتھا