دیپ سندھو جس نے بی جے پی ایم پی کی مہم چلائی تھی مبینہ طور پر لال قلعہ پر کسانوں کو اکسانے کا ذمہ دار؟۔

,

   

نئی دہلی۔پنجاب کے اداکاردیپ سندھو پر دہلی میں منگل کے روز کسانوں کو مبینہ طورپر اکسا کر لال قلعہ کی طرف لے جانے کا الزام عائد کیاجارہا ہے۔

کسانوں کے اس گروپ میں وہ شامل تھے جس نے تاریخی لال قلعہ میں نہ صرف داخلہ لیا بلکہ وہاں پر پرچم بھی لہرانے کاکام کیاہے۔

اس تاریخی مقام سے مذکورہ اداکار نے لائیو ویڈیو بھی پوسٹ کیاتھا۔ ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں ”اپنے جمہوری حقو ق احتجاج پر عمل کرتے ہوئے لال قلعہ میں ہم نے صرف نشان صحاب لہرایا ہے“

YouTube video

اپنی مدافعت میں سندھو نے کہاکہ کس طرح وہ لاکھوں کسانوں کو اکساسکتے ہیں؟مذکورہ اداکار نے یہ بھی کہاکہ وہ احتجاج کررہے کسانوں میں سے ایک تھا۔

اس انے والی تبدیلی پر ردعمل پیش کرتے ہوئے پرشانت بھوشن نے لکھا کہ”یہ دیپ سندھو مودی اور شاہ کے ساتھ ہے۔

اس نے آج لال قلعہ میں ہجوم کی قیادت کی اور سکھوں کا مذہبی پرچم وہاں پر لہرایاہے“.

دیپ سندھو کا پس منظر
دیپ سندھو جس کی پیدائش1984میں پنجاب کے ضلع مختصر میں ہوئی ہے قانون کی پڑھائی کی ہے۔ سال2015میں اس کی پہلی پنجابی فلم ”رامتا جوگی“ ریلیزہوئی تھی بعدازاں اس نے ”پنجابی فلموں میں پہلی مرد کردار ادا کرنے والے“ کا خطاب اس فلم میں اپنے کردار کی بنیاد پرجیتا تھا۔


سنی دیول کا قریبی مانا جاتا ہے
بالی ووڈ کے اداکار اور گروداس پور کے رکن پارلیمنٹ سنی دیول کے قریبی مانے جانے والے سندھو 2019کے لوک سبھا الیکشن میں مذکورہ بی جے پی قائدکے الیکشن انچارج تھے۔

تاہم پچھلے سال ڈسمبر میں سنی دیول نے خود کو سندھو سے الگ کرلیاتھا۔

انہوں نے کہاتھا کہ ”دیپ سندھوجو کافی طویل وقت سے وہ میرے ساتھ نہیں ہیں اور وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ ان کا اپنا بیان ہے۔

ان کی سرگرمیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں اپنی پارٹی او رکسانوں کے ساتھ کھڑا ہوں اورکسانوں کے ساتھ ہمیشہ رہوں گا۔

ہماری حکومت ہمیشہ کسانوں کی بھلائی کے متعلق سونچتی ہے اورمجھے یقین ہے کہ کسانوں کے ساتھ بات چیت کے ذریعہ اس کے بہتر نتیجہ حکومت اخذ کرے گی“