دیگلور مضافات کی 722 طالبات کیلئے سائیکلوں کی منظوری

   

دیگلور:11 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مانائو ویکاس مشن اسکیم کے تحت 2003-24 تعلیمی سال کے لیے جماعت ہشتم تا بارہویں جماعتوں کی طالبات جو مضافات سے یا 5 کلومیٹر کی دوری سے ہائی اسکول و جونیئر کالج پہنچتی ہیں ان طالبات کو حکومت کی جانب سے مانئو ویکاس اسکیم کے تحت مفت سائیکلوں کی سربراہی عمل میں آئی ہے۔ اس طرح سے دیگلورتعلقہ کے 32 ہائی اسکولس و جونیئر کالجس کے لیے 722 ضرورت مند لڑکیوں کے لیے سائیکلیں منظور کی گئی ہیں۔ اس طرح سے ان کی پہلی قسط 8 جنوری تا 10 جنوری کے درمیان ان کے اسکول کھاتوں میں جمع کر دی گئی ہے۔ یہ بات بلاک ایجوکیشن آفیسر مسٹرڈگمبرتوٹرے نے دی ہیں۔ ضرورت مند لڑکیاں جو دور دراز سے ہائی اسکول و جونیئر کالج میں زیر تعلیم ہیں ان کی تعلیم محض دوری کا باعث سے محروم نہ رہ سکیں اس کے لیے حکومت نے یہ اسکیم منظور کی ہے ۔اس سال فی سائیکل 5 ہزار روپے کے حساب سے گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ اس طرح سے تعلقہ و شہر کے چھترپتی شاہو ہائی اسکول،بھائیگاؤں 15 سائیکلیں، ایکتا ہائی اسکول دیگاؤں (17 )گجانن ہائی اسکول تڑکھیل( 29) گوڈولکر گروجی ہائی اسکول (31 )، ال یاسین اردو ہائی اسکول دیگلور(15)، اندرابائی دیشمکھ ہنے گاؤں( 34)، وینکٹ راؤ دیشمکھ شڑوانی( 12)، لال بہادر شاستری ہائی اسکول وجونیئر کالج وججھر (15) لوکمانیہ تلک مر کھیل( 21 ) راون گاؤں ہائی اسکول (16) مدنیشور لونی (11) مہاتما بسویشور جونیئر کالج نرنگل (17) مانوی ویکاس ہائی اسکول جونیئر کالج، دیگلور( 30) پرگتی سوگاوں(30) سادھنا ہائی اسکول،دیگلور ( 49) سنت گاڑگے بابا مالیگاؤں مقطعہ ( 22) سرسوتی ہائی اسکول و جونیئر کالج دیگلور (33) ساویتری بائی پھولے، دیگلور (40) ساویتری پھولے گرلز ہائی اسکول ہنے گاؤں(47) شانتیوردھک کنمار پلی( 34) مانور(8 ) شیئوشنکر ہائی اسکول وننالی (25) ضلع پرشد ہائی اسکول،خانہ پور(28) ضلع پرشد ہائی اسکول شاہ پور (40) آدرش ہائی اسکول ٹاکلی جہاگیر(22 ) )ضلع پریشد ہائی اسکول کرڈکھیڑ( 22) ضلع پرشد گرلز ہائی اسکول دیگلور(2 ) ضلع پرشد ہائی اسکول بوائیز دیگلور (4 ) جاگراتی ودیالیا ہوٹٹل (13) نیتاجی سبھاش چندر بوس تملور(7 )جیجماتا ہائی اسکول دیگلور(2 ) مولانا ابولکلام آزاد اردو ہائی اسکول وجونیر کالج دیگلور (41) اس طرح سے تعلقہ و شہر میں قائم سرکاری وہ نیم سرکاری گرانٹ ان ایڈ کے جملہ 32 ہائی اسکولس اور جونیئر کالجس کے 722 طالبات میں ان سائیکلوں کی منظوری دی گئی ہے۔ً