’’دی میٹریکس ۔ 4‘‘ 2021ء میں ریلیز ہوگی

   

لاس اینجلس ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ’’دی میٹریکس 4‘‘ ایک ایسی فلم ہے جس کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے۔ وارنر برادرس کی سائنس فکشن پر بنائی گئی فلم کے اس سیکوئیل کو 21 مئی 2021ء کو ریلیز کیا جائے گا۔ ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق دی میٹریکس ۔ 4 میں کینوریوز اور کیری این ماس بالترتیب اپنے رول بطور نیو اور ٹرینیٹی ادا کریں گے۔