دی پین فاونڈیشن قلمکاروں اور فنکاروں کے دکھ سکھ کا سچا ساتھی۔ پروفیسر اخترالواسع

   

نئی دہلی ۔ پین فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی اور پدم شری پروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ دی پین فاؤنڈیشن آصف اعظمی کے دل درمند اور پرسوزء جاں کا نتیجہ ہے ۔ چند سالوں میں اس تنظیم نے ہمارے ادیب، شاعر، صحافیوں اور آرٹسٹوں کی ضرورت میں اپنی جیسی مدد کی ہے ، اس کے فاؤنڈیشن ستائش کی حقدار بھی ہے اور اشتراک و تعاون کی مستحق بھی۔ یہ بات انہوں نے دی پین فاونڈیشن کی سالانہ جنرل باڈی اور بورڈ ٹرسٹیز کی میٹنگسے پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اپنے صدارتی کلمات میں فاؤنڈیشن کے سرپرست ڈاکٹر سید فاروق نے کہا کہ فاؤنڈیشن جوڑنے کی ایک کوشش ہے ۔ حالیہ کے دنوں میں کووڈ سے ڈرنے اور نفسا نفسی کا جو چلن شروع ہوا ہے وہ کسی طور مناسب نہیں۔ دلوں کی دوریاں کم کرنے اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں کام آنے کا یہی صحیح وقت ہے ۔