دی کشمیر فائلز کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے کوئی لینا دینا نہیں

   

ممبئی : گزشتہ دنوں یہ خبر پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا میں گشت کررہی تھی کہ متنازعہ فلم ’’ دی کشمیر فائلز ‘‘ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جس کے ڈائرکٹر وویک اگنی ہوتری نے بھی ٹوئیٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ فلمی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ کہلاتا ہے جو مشہور و معروف فلمی شخصیتو ں کو دیا جاتا ہے ناکہکسی فلم کو۔ دوسری طرف دی کشمیر فائلز ایسی فلم تھی ہی نہیں جسے کسی بھی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا جاتا ۔ یاد رہے کہ اس فلم کو آسکر ایوارڈ کیلئے بھی منتخب نہیں کیا گیا تھا ۔ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ایک عظیم ایوارڈ ہے اور متنازعہ فلم کو محض ایک خانگی فلم فیسٹیول میں دادا صاحب پھالکے فلم فیسٹول ایوارڈ2023 دیا گیا ہے جس کی کوئی مسلمہ حیثیت ہی نہیں ہے ۔ لہذا فلمی شائقین کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ تصور کیجئے کہ جب گرمیت رام رحیم جیسی بدنام زمانہ شخصیت کو یہ ایوارڈ دیا جاسکتا ہے تو اس ایوارڈ کی حقیقت کیا ہوگی؟ یہ محض ایک تشہیری پروپگنڈہ ہے ۔ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ پانے والوں میں دلیپ کمار ، راجکپور اور دیوآنند جیسی قدآور شخصیات شامل ہیں