ذات پات پر مبنی سروے کے احکامات 150 کروڑ روپیوں کے خرچ کا تخمینہ ، جی او کی اجرائی

   

حیدرآباد۔15۔مارچ(سیاست نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے ذات پات پر مبنی سروے کروانے کے فیصلہ کے بعد آج اس سلسلہ میںسرکاری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ریاستی حکومت کی جانب سے منظور کی گئی 4 فروری کی قرار داد پر عمل آوری کے سلسلہ میں جاری کردہ سرکاری احکامات کے مطابق حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں ذات پات پر مبنی سروے کے لئے 150 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔جی او ایم ایس نمبر 26 جاری کرتے ہوئے حکومت محکمہ بی سی ویلفیر نے ریاست میں ذات پات پر مبنی گھر گھر سروے کے احکام جاری کردیئے ہیں۔ گھر گھر کئے جانے والے اس سروے کے دوران حکومت کی جانب سے معاشی ‘ تعلیمی ‘ روزگار ‘ سیاسی اور ذات پات پر مبنی معلومات حاصل کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے اور تلنگانہ میں قبائیلی ‘ دلت اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام کی رائے شماری کرتے ہوئے رپورٹ تیار کی جائے گی۔3