ذاکر نائیک فیملی کے 16.40 کروڑ روپئے مالیتی اثاثے قرق ای ڈی کی کارروائی

,

   

نئی دہلی۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے مطابق متنازعہ مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی فیملی کی ممبئی اور پونے میں موجود غیرمنقولہ جائیدادوں کو جن کی مالیت 16.40 کروڑ روپئے ہوتی ہے، پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کے تحت قرق کرلیا۔ ممبئی میں موجود جائیداد کا نام فاطمہ ہائیٹس اور عافیہ ہائیٹس بتایا گیا ہے اور پونے میں موجود مملوکہ جائیداد کا نام انیگریشیا بتایا گیا ہے۔ حقیقی مالکین کے ناموں کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ’’نائیک‘‘ بینک سے پیشگی رقومات ٹرانسفر کی گئی ہیں لیکن اس ادائیگی کو نکال کر ان کی بیوی عائشہ اور بھانجی کے نام پر ڈپازٹس کی گئی ہیں تاکہ ذاکر نائیک کی فیملی کے نام کیس بک کئے جاسکیں۔