ذمہ دار سیاحت پر 30 نومبر سے عالمی میٹنگ

   

ترواننت پورم: کیرالا کے کلیدی سیاحتی طریقوں کے اعلیٰ معیارات کو اپنانے اور پیش رفت کو تیز کرنے کے ساتھ ہی صنفی شمولیت اور ذمہ دار سیاحت سے متعلق تین روزہ عالمی خواتین کی کانفرنس 30نومبر کو منار کے خوبصورت ہل اسٹیشن پر شروع ہونے کے لئے تیار ہے ۔کیرالا ٹورازم اور یو این ویمن کی جانب سے کیرالہ ریسپانسبل ٹورازم مشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اس کانفرنس میں سیاحت کے شعبہمیں خواتین کی شرکت اور نمائندگی کے موجودہ منظر نامے پر غور کیا جائے گا اور پہل کوآگے بڑھانے کیلئے ایک روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔وزیر سیاحت پی اے محمد ریاض 30 نومبر کو صبح 10 بجے دی گرینڈ کلف ریزورٹ میں پروگرام کا افتتاح کریں گے۔