حیدرآباد 26 جون (راست) جناب زکریا سلطان حال مقیم ریاض سعودی عرب نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ گجرات فسادات کے بدترین مجرموں کا سرغنہ کون ہے؟ یہ بات ساری دنیا جانتی ہے! گجرات فسادات کی سن رسیدہ 82 سالہ ضعیف متاثرہ حوصلہ مند خاتون ذکیہ جعفری اپنی طویل قانونی جنگ سپریم کورٹ میں ہار گئیں افسوس صد افسوس ! مگر سب سپریم کورٹ سے سپریم اللہ کی عدالت ہے جہاں ہر مظلوم کو حق و انصاف اور ہر مجرم کو کڑی عبرتناک سزا ضرور ملے گی۔ اللہ تعالی کی ذات سے پوری امید ہے کہ اسکی عدالت میں ذکیہ جعفری کو بڑی عزت کے ساتھ انصاف ملے گا، ان شاء اللہ مجرموں اور قاتلوں کو جہنم رسید کیا جائے گا۔ اس کیس کے کلیدی ملزم اور اْسوقت کے گجرات کے چیف منسٹر نریندر مودی کو کلین چٹ ملنے پر وزیر داخلہ امیت شاہ نے جو زہریلا اور کھلی دروغ گوئی پر مبنی شرمناک بیان دیا ہے وہ ذکیہ جعفری اور گجرات فسادات کے دیگر متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے مگر یقیناًاللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔