ذہنی معذور لاپتہ لڑکی گوگل میاپس کی مدد سے دستیاب

   

نئی دہلی 18 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی میں 4 ماہ قبل ایک شخص کی 12 سالہ بیٹی گم ہوگئی تھی۔ اسے دوبارہ اپنے والد سے ملانے میں گوگل میاپ نے بڑی مدد کی۔ پولیس کے بموجب 12 سالہ لڑکی نے کیرتی نگر کی فرنیچر مارکٹ سے 21 مارچ کو ایک ای ۔ آٹو رکشہ لیا۔ جب لڑکی میٹرو اسٹیشن پر اُتر نہ سکی تو آٹو ڈرائیور نے پوچھا کہ وہ کہاں جانا چاہتی ہے۔ مگر لڑکی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ ڈرائیور اسے لے کر کیرتی نگر پولیس چوکی آیا۔ لڑکی گھر کے بارے میں کچھ نہ بتاسکی۔ صرف اس نے اتنا کہاکہ اس کا تعلق ’کھرحا‘گاؤں ہے اور اس کے والد کا نام جیتن ہے۔ چونکہ کھجوری خاص اور کھریجی نام کھرجا سے ملتے ہیں اسلئے لڑکی کو ان علاقوں میں لے جایا گیا مگر یہاں کسی نے گمشدگی کی شکایت نہیں لکھوائی تھی۔ لڑکی کو جے جے کالونی لے جایا گیا مگر وہاں کسی نے بھی اسے نہیں پہچانا۔ لڑکی نے بتایا کہ وہ دو روز قبل اپنے چچا کے ساتھ ٹرین کا سفر کررہی تھی تاہم اس کا چچا ہنٹو اس کے کپڑے لے کر فرار ہوگیا۔ لڑکی کو خانگی تنظیم نرمل چھایا کے حوالے کردیا گیا۔