ذی الحجہ۔ زائرہ وسیم نے ان کاموں کی فہرست پیش کی جو مسلمانوں کو کرنا چاہئے

,

   

کشمیر۔ زائرہ وسیم نے ایسے چھ کاموں کی فہرست پیش کی جو مسلمانوں کو ماہ ذی الحجہ کے پہلے دس دنو ں میں کرنا چاہئے‘ ماہ ذی الحجہ اسلامی کیلنڈر کا آخری مہینہ ہے۔

حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ”ایسے کوئی ایام نہیں جو ان دنوں کے مقابلے کی جانے والی عبادت سے اللہ تعالی خوش ہوتے ہیں“انہوں نے ایک فہرست شیئر کی

روزہ۔ ذی الحجہ کے پہلے نو ایام میں پیغمبر اسلام ﷺ روزہ رکھا کرتے تھے

تکبر۔ ذی الحجہ کے پہلے دس دنوں میں تحلیل تکبیر او رتحمید کاورد سنت رسول مقبول ﷺ ہے

فریضہ حج۔ حج اور عمرہ کی ادائیگی

عبادت۔ خود کو عبادت جیسے قرآن کی تلاوت‘ ذکر‘ خیر خیرات‘ استغفار کے کاموں میں مصروف رکھیں

عرفا۔ اس روز عبادتیں کرنے او رروزہ رکھنے سے ایک سال قبل اور ایک سال بعد کے گناہوں کا کفارہ ادا ہوتا ہے

اللہ تعالی ہمیں ان دنوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا موقع عطا فرمائے“۔ زائرہ وسیم
ان دنوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے زائرہ وسیم نے لکھا کہ”بہت جلد ذی الحجہ کے ان دس ایام کی آمد ہے۔

اللہ تعالی ہمیں ان دنوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے اور اخلاق واستقامت کے ساتھ اللہ تعالی کی رحمت اور اجر حاصل کرنے کے لئے مزید جدوجہدکرنے میں ہماری مدد فرمائے“۔

ذی الحجہ مقدس مہینوں میں سے ایک ہے اور اس مہینے میں حج اور عیدالاضحی دونوں پیش آتے ہیں۔