رائے بریلی سے سونیا گاندھی کے نامزدگی کاغذات داخل

,

   

رائے بریلی ۔ 11 ۔ اپریل : (سیاست ڈاٹ کام ) : یو پی اے کی صدر نشین سونیا گاندھی نے رائے بریلی لوک سبھا سیٹ کے لیے اپنی نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے سے قبل ایک مندر میں پوجا کی اور روڈ شو میں بھی حصہ لیا ۔ ان کے ساتھ ان کے فرزند راہول گاندھی اور ان کی صاحبزادی پرینکا گاندھی بھی تھیں ۔ سونیا گاندھی رائے بریلی سے 5 ویں بار انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں ۔ یہاں رائے دہی 6 مئی کو 5 ویں مرحلوں میں ہوگی ۔ اس حلقے سے ان کا راست مقابلہ کانگریس کے سابق لیڈر دنیش پرتاپ سنگھ سے ہے جنہوں نے حال ہی میں کانگریس سے ترک تعلق کر کے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ۔ سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے یہاں سے اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا ۔۔