رات میں منگنی اور صبح میں پرچہ نامزدگی

   

حیدرآباد۔ 11مارچ (یو این آئی) اے پی کے پرکاشم ضلع میں حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کی طرف سے ایک خاتون نے ادارہ جات مقامی کے منڈل پریشد امیدوارہ کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کیا جس کی رات میں منگنی ہوئی تھی اور صبح میں اس نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ہونے والے شوہر کے خاندان کی طرف سے اس نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ضلع کا منڈل پریشد کاکوریچیڈو حلقہ او سی خاتون کے لئے محفوظ ہے ۔وائی ایس آرکانگریس کی طرف سے امیدوار کے انتخاب کی ذمہ داری دیکاناکنڈہ دیہات کے بی چندرشیکھر کو دی گئی۔چندرشیکھر کو تین بیٹے ہیں۔اس نے اپنی بیوی کو امیدوار بنانے کے بجائے اپنے بڑے بیٹے سریش کی شادی کا فیصلہ کیا اور وینکٹ نرسیا کی بیٹی کے ساتھ رشتہ طئے پایااورمنگل کی شب منگنی ہوگئی جس کے بعد بدھ کو اس لڑکی نے پرچہ نامزدگی داخل کردیاکیونکہ اس کا تعلق او سی طبقہ سے ہے ۔