راجرشی شاہ نے بحیثیت ضلع کلکٹر جائزہ لے لیا

   

عادل آباد /6 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عادل آباد ضلع کلکٹر کے طور پر مسٹر راجرشی شاہ کے اپنے عہدہ کا جائزہ دفتر ضلع کلکٹریٹ پہونچکر ITDA پراجکٹ آفیسر شریمتی خوشبو گپتا سے لیا ۔ موصوف قبل از میدک ضلع کلکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ عادل آباد میں خدمت انجام دینے والے مسٹر راہول راج کا تبادلہ ضلع میدک کردیا گیا ۔ مسٹر راجرشی شاہ اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد ITDA پی اور ایڈیشنل ضلع کلکٹر ڈی پی آر او و دیگر سرکاری عہدیدار ان سے ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا ۔


نارائن پیٹ بس اسٹانڈ پر بین الاقوامی یوم خواتین پروگرام
نارائن پیٹ 06/ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی ایس آر ٹی سی نارائن پیٹ بس ڈپو اورکوسگی بس ڈپو کی جانب سے نارائن پیٹ نیو بس اسٹینڈ پر بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مقامی ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر شریمت میگھا گاندھی نے شرکت کی۔ڈی ٹی او شریمتی میگھاگاندھی کی جانب سے سے منتخب خواتین میں توصیفی اسناد پیش کیے کیے۔ آر ٹی سی بسوں میں روزانہ سفر کرنے والی پانچ منتخب خواتین مسافروں کو شریمتی میکھا گاندھی نے تہنیت پیش کرتے ہوئے شال پوشی بھی کی۔ اس موقع پر شریمتی لکشمی سودھا اور ٹریفک انچارج علیویلماں ، شری شیلما اسٹیشن منیجر بیھیمماں ای ڈبلیو بی ممبر سروجاخواتین ملازمین نے شرکتکی ۔