راجستھان میں اسپیکر کی کارروائی پر حکم التواء ، پائیلٹ کو راحت

,

   

جئے پور : سچن پائیلٹ اور 18 دیگر ناراض کانگریس ایم ایل ایز کو انہیں اسپیکر اسمبلی کی جانب سے دی گئی نااہلیت کی نوٹسوں پر کوئی بھی کارروائی سے جمعہ کو 4 روزہ راحت حاصل ہوگئی ۔ راجستھان ہائیکورٹ نے اس مسئلہ پر سماعت کو آئندہ ہفتے تک ملتوی کردیا ہے ۔ ڈیویژن بنچ نے ناراض ارکان اسمبلی کی اسپیکر کی نوٹسوں کیخلاف عرضی پر سماعت جمعہ کی شام تک ملتوی کی ۔ بعد میں اسے پیر کو 10 بجے پر ڈال دیا ۔ اسپیکر کی طرف سے کونسل نے عدالت کو یقین دلایا کہ اس نوٹس پر منگل کی شام 5.30 بجے تک کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا جائے گا ۔ ہریش سالوے اور مکل روہتگی نے درخواست گذاروں کی طرف سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ دلائل پیش کئے ۔ ابھیشک سنگھوی نے اسپیکر کی طرف سے بحث کی ۔