راجستھان میں تین گھنٹے تک بجلی کی کٹوتی کا فیصلہ

   

جے پور : راجستھان میں اس سال شدید گرمی میں بجلی کے مطالبہ میں اضافہ کی وجہ سے پیدا ہونے والے بجلی بحران کی وجہ سے ریاست کے دیہی علاقوں اور قصبوں میں بجلی کی کٹوتی کی جا رہی ہے اور اب ڈویژن سے میونسپلٹی سطح تک ایک سے تین گھنٹے تک بجلی کی کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزیر توانائی بھنور سنگھ بھاٹی کی صدارت میں منعقدہ ریاست میں بجلی کی طلب اور دستیابی کے جائزہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ ایگریکلچر سپلائی بلاک کا وقت ایک گھنٹے کم کر کے پانچ گھنٹے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔