راجستھان میں جونیئر اسسٹنٹ کی ہزارو ں جائیدادوں پر بھرتی

   

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نے نوجوانوں کو روزگار کے لیے ریاستی حکومت کے مختلف محکموں میں جونیئر اسسٹنٹ کی تین ہزار 552 آسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ ان پوسٹوں میں نان شیڈول ایریا میں 2788 اور شیڈول ایریا میں 764 پوسٹیں شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ووٹ آن اکاؤنٹ (بجٹ) 2024-25 میں ریاستی حکومت نے 70 ہزار سرکاری نوکریوں پر بھرتی کا اعلان کیا تھا، جس پر عمل درآمد کے لیے ریاستی حکومت نے کام بھی شروع کر دیا ہے ۔ بجٹ میں ہر ڈویژن میں روزگار میلے کا انعقاد اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کیمپس پلیسمنٹ جیسے اہم اعلانات بھی کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھرتی کے عمل میں غیر ضروری تاخیر کو ختم کرنے کے لیے راجستھان پبلک سروس کمیشن اور راجستھان اسٹاف سلیکشن بورڈ کے ذریعہ سالانہ بھرتی کیلنڈر جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔