راجستھان میں صلح بی جے پی کے منہ پر طمانچہ:کانگریس

   

نئی دہلی: کانگریس نے راجستھان یونٹ میں کئی دنوں سے جاری تنازعہ کے سلجھنے پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پارٹی اعلیٰ کمان کی ’’سب کوساتھ لے کر چلنے‘‘ کی پالیسی کا نتیجہ بتایا کہ اور کہا کہ یہی بی جے پی کو کرارا جواب ہے ۔ کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کے روز یہاں جاری بیان میں کہا کہ کانگریس کے ریاستی قائدین کے درمیان جاری تنازعہ سے مسلسل بحران بڑھ رہا تھا لیکن کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ’’سب کو ساتھ لے کر چلنے‘‘ اور ’’پارٹی میں ہر کسی کے جذبات کی قدر کرنے‘‘ کی پالیسی کے سبب یہ تنازعہ ختم ہو گیا۔ انہوں نے کہا، ’’راجستھان کے سیاسی ہلچل کے تھمنے پر ریاست کے آٹھ کروڑ عوام کو مبارکباد۔ راہول گاندھی کی دور اندیشی اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم اور پرینکا گاندھی کا تعاون رنگ لایا‘‘۔ اشوک گہلوٹ کی پختگی اور سچن پائلٹ کے اعتماد نے حل نکالا ہے ۔ ترجمان نے اس صلح کو بی جے پی کے منھ پر کرارا طمانچہ قرار دیا اور کہا کہ یہ بی جے پی کو کرارا جواب ہے جو اپوزیشن میں ہو کر اور عوام کی جانب سے مسترد کیے جانے کے باوجود حکومت بنانے کے خواب دیکھ رہے تھے۔