راجستھان میں نامزدگی کے دوران ہتھیاروں کی نمائش، 5گرفتار

   

الور : راجستھان میں آئندہ اسمبلی عام انتخابات میں الور ضلع کے رام گڑھ اسمبلی حلقہ میں کانگریس امیدوار اور میوات ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین زبیر خان کی نامزدگی کے دوران رام گڑھ پولیس اسٹیشن کے باہر ہتھیاروں کی نمائش کرکے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ہفتہ کو پولس اسٹیشن کے باہر نصف گھنٹہ تک اس طرح ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کئے جانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو موقع پر پہنچے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی سرزنش کی، جس کے بعد حرکت میں آئی رام گڑھ پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔