راجستھان ٹیچر اہلیت ٹسٹ کا آغاز

   

جے پور : راجستھان ٹیچر اہلیت ٹیسٹ (آر ای ای ٹی ) سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 10 بجے شروع ہوا اور پہلی شفٹ دوپہر کو پرامن طور پر ختم ہوئی۔تاہم اس دوران کئی امیدواروں کو امتحانی مراکز تک پہنچنے میں کچھ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور کئی امیدواروں کو امتحانی مرکز تلاش کرنے میں دشواری پیش آئی لیکن حکومت کی جانب سے سرکاری اور پرائیویٹ بسوں میں امیدواروں کے مفت انتظام کی وجہ سے بیشتر امیدوار وقت سے پہلے اپنے امتحان کے سنٹر پر پہنچ گئے ۔دو شفٹوں میں منعقد ہونے والے اس امتحان کی پہلی شفٹ صبح 10 بجے شروع ہوئی اور دوپہر 12.30 تک جاری رہی۔ امتحانی مراکز پر پولیس فورس تعینات تھی اور امیدواروں کے مرکز میں داخل ہونے سے پہلے انہیں کورونا گائیڈ لائن کے تحت چیک کیا گیا اور مرکز میں نئے ماسک دے کر ہی داخلہ دیا گیا۔ اس دوران تمام امیدواروں پر کڑی نظر رکھی گئی۔موصولہ معلومات کے مطابق ، کشن گڑھ ، اجمیر میں ایک امتحانی مرکز میں نقل کی کوشش کرنے پر ایک امیدوار کو حراست میں لیے جانے کی خبر ہے ۔